پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور سینئر رہنم
سردار جعفر خان لغاری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور ایم ان اے سردار جعفر خان لغاری طویل علالت کے بعد آج صبح 8 بجے لاہور میں دل کا دورہ پڑنے سے کا انتقال کر گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق سردار جعفر خان لغاری عرصہ دراز سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
واضح رہے کہ 2018 کے الیکشن میں انہوں نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کرپی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی اور جام پور کے حلقہ این اے 193 کے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔
مرحوم کی نمازہ جنازہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں ادا کی جائے گی۔



0 Comments